انٹرنیشنل

  امریکی صدرکی غزہ پالیسی،محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان احتجاجاً مستعفی

غزہ پر بمباری پر اسرائیل کی غیرمشروط حمایت کے خلاف کئی امریکی سفارت کار اپنے عہدے سے استعفے دے چکے ہیں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کیخلاف بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غزہ پر بمباری پر اسرائیل کی غیرمشروط حمایت کے خلاف کئی امریکی سفارت کار اپنے عہدے سے استعفے دے چکے ہیں ، خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور 2006میں فارن سروس میں بطور پولیٹیکل آفیسر شامل ہوئی تھیں۔ہالا نے اپنے لنکڈ اِن پیج پر پیغام میں کہا کہ میں نے 18سال کی خدمات کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button