کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم پاکستان آئیگی یا نہیں؟ راجیو شکلا نے بڑا بیان داغ دیا

چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، بھارتی ٹیم اس وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی: راجیو شکلا

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کا پاکستان میں اگلے سال منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو بھیجنے کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی وقت ہے، ایونٹ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، بھارتی ٹیم اس وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button