پاکستان

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، بیرسٹر گوہر کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ہماری 78 نشستیں دوسری جماعتوں کو دی گئیں، الیکشن کمیشن کا آرڈر غیرآئینی تھا، ان سیٹوں کی بنیاد پرحکومت دو تہائی اکثریت کا دعوی کر رہی تھی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئی تھیں، اس سارے عمل میں ہم کہتے رہے کہ ہمارے ساتھ غیر آئینی سلوک ہوا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم کہتے رہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کی جیتی نشستوں سے زائد نشستیں نہیں مل سکتیں، ہمارا مؤقف یہی تھا کہ سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے اور عدلیہ کا احترام ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، اس فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، حکومت اب دوتہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، ہماری 78 نشستیں دوسری جماعتوں کو دی گئیں، الیکشن کمیشن کا آرڈر غیرآئینی تھا، ان سیٹوں کی بنیاد پرحکومت دو تہائی اکثریت کا دعوی کر رہی تھی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آئین کو بگاڑنے والوں کو آج شکست ہوئی ہے، عدلیہ آئین پاکستان اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button