پاکستان

مسلم لیگی رہنما اسحاق ڈار نے ایک بارپھر پی ٹی آئی کو ساتھ ملکرکام کرنےکی پیشکش کردی

اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر ظلم و ستم کی کوئی حد نہیں چھوڑی گئی

اسلام آباد (کھوج نیوز)مسلم لیگی رہنما اسحاق ڈار نے ایک بارپھر پی ٹی آئی کو ساتھ ملکرکام کرنےکی پیشکش کردی۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے اپوزیشن (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر ساتھ مل کر کام کرنے کی پیش کش کردی۔ سینیٹ اجلاس چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیر صدرات شروع ہوا تو پہلے اجلاس میں رہ جانے والے سینیٹرز فیصل واوٴڈا اور مولانا عبدالواسع نے حلف اٹھایا۔

اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر ظلم و ستم کی کوئی حد نہیں چھوڑی گئی، نگراں حکومت غیر آئینی طریقے سے چلتی رہی الیکشن منعقد کرانے کی لیے سپریم کورٹ جانا پڑا اور پھر عوام نے ثابت کیا یہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ اس کے جواب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں سیاسی انتقام کا حامی نہیں ہوں مگر پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو اور حساس تنصیبات پر حملہ کرایا جو نہیں ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ایک تھی ایک صوبے کے الیکشن درست تو باقی کے کیسے غلط ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button