پاکستان

آئی جی جیل خانہ جات نے جیل افسران پر کونسی پابندی کر دی؟ پتا چل گیا

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی جانب سے جیل افسران پر بغیر اجازت جیل سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور (نمائندہ خصوصی) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ملکی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کی جیلوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جیل افسران پر بغیر اجازت جیل سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہمہ وقت جیل کے احاطے میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جیل افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں لگن ، ایمانداری ، قابلیت اور خلوص کا مظاہرہ کریں۔ جیل کی سکیورٹی ، ڈسپلن اور انتظامی امور کی انجام دہی میں غفلت اور سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے تحفظ اور نگرانی کے پیشِ نظر تمام سپرنٹنڈنٹ جیلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جیل اہلکاروں کو سکیورٹی کے کم اہم پوائنٹس کی بجائے ضروری پوائنٹس پر تعینات کیا جائے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی جانب سے تمام ریجنل ڈی آئی جیز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ جیلوں کا ہفتے میں دو مرتبہ دورہ کر کے جیل کی سکیورٹی اور ڈسپلن کا جائزہ لیں۔اپنی متعلقہ جیلوں کے دورے کر کے آئی جی جیل خانہ جات کو بھی جیلوں کی صورتحال بارے فوری آگاہ کیا جائے۔اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جیلوں کی نگرانی کے لئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے فعال حالت میں موجود ہوں، جیل دورے کے دوران قیدیوں سے درپیش مسائل دریافت کر کے انکے فوری حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

اسلام فوبیا، بلاول بھٹو نے پوری دنیا کو متحد ہونے کی اپیل کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button