پاکستان

پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

زمان پارک کے عقب سے پاکستان تحریک انصاف کے 10 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ' ان سے پٹرول بم، کیل لگے درجنوں ڈنڈے اور ایک سفید رنگ کا ڈالہ قبضہ میں لیا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر، آن لائن) پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی ‘ پولیس نے زمان پارک کے عقب میں واقع ٹھنڈی سڑک سے پاکستان تحریک انصاف کے دس کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے

پولیس کے مطابق گرفتار کارکنوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں پٹرول بم ،کیل لگے درجنوں ڈنڈے اور ایک سفید رنگ کی ڈالہ گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے پارٹی کارکنان پٹرول بموں اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کرکسی دوسرے ضلع سے لاہور پہنچے تھے جو پٹرول بموں اور ڈنڈوں کو پارٹی کے مشتعل کارکنوں تک پہنچانا چاہتے تھے، پولیس نے پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جیل افسران پر کونسی پابندی کر دی؟ پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button