پاکستان

عمران خان کا نوازشریف سے رابطہ، میثاق جمہوریت جیسا عندیہ

ملک میں جمہوریت قائم ہونی چاہیے اور ملک کو درپیش معاشی استحکام کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے' اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنے انتہائی قریبی عزیز کے ذریعے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے رابطہ کیا جس کے بعد میثاق جمہوریت جیسا عندیہ دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنے قریبی عزیز کے ذریعے مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے رابطہ کیا اور یہ پیغام پہنچایا ہے کہ ملک میں جمہوریت قائم ہونی چاہیے اور ملک کو درپیش معاشی استحکام کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے نوازشریف کو پیغام دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اداروں کو کو ان کی حدود میں رکھنے کے لئے ہمیں ایک ہونا پڑے گا پھر ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button