پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 8فروری کو ہونیوالے انتخابات کے متعلق بڑا راز فاش کر دیا

مخصوص سیاسی پارٹی جو کہتی ہے کہ بیانیہ الٹا ہوگیا، اس پارٹی کو (آٹھ فروری کے الیکشن میں) 31 فیصد ووٹ ملا۔ 69 فیصد ووٹ اس بیانیے کو نہیں ملا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (کھوج نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے 8فروری کو ہونیوالے انتخابات کے متعلق بڑا راز فاش کر دیا اس پر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے عوام فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مخصوص سیاسی پارٹی جو کہتی ہے کہ بیانیہ الٹا ہوگیا، اس پارٹی کو (آٹھ فروری کے الیکشن میں) 31 فیصد ووٹ ملا۔ 69 فیصد ووٹ اس بیانیے کو نہیں ملا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کی سیاسی سوچ نہیں ہے۔۔۔ ہر حکومت کے ساتھ فوج کا غیر سیاسی مگر قانونی تعلق ہوتا ہے۔۔۔ ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔ تاہم اگر کوئی سیاسی سوچ یا ٹولہ اپنی ہی فوج پر حملہ آور ہو۔۔۔ تو اس سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔ ایسے انتشاری ٹولے کے لیے صرف ایک راستہ ہے کہ وہ قوم کے سامنے معافی مانگے اور وعدہ کرے کہ وہ نفرت کی سیاست چھوڑ کر تعمیری سیاست میں حصہ لے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت (مذاکرات) سیاسی پارٹیوں کو زیب دیتی ہے۔ فوج یا ادارے بات چیت کریں یہ بالکل مناسب نہیں۔ فوج کے ترجمان نے نو مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button