پاکستان

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیل کی افواہوں کے متعلق سچائی سے پردہ اٹھ گیا

اپنی ہی فوج پر حملہ آور انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔ ایسے انتشاری ٹولے کے لیے صرف ایک راستہ ہے کہ وہ قوم کے سامنے معافی مانگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان چلنے والی ڈیل کی افواہوں کے متعلق سچائی سے پردہ اٹھا گیا جس کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی ہی فوج پر حملہ آور ہونے والے انتشاری ٹولے سے تشبیہ دینے پر پی ٹی آئی اور اسٹیبشلمنٹ کے درمیان حائل فاصلوں کو واضح کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی چہ مگوئیاں جاری ہے اور پی ٹی آئی متعدد بار یہ کہہ چکی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں خصوصا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بجائے طاقتور حلقوں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔ اس ضمن میں تو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے گذشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں یہ تک کہہ دیا کہ انھوں نے عمر ایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کرنے کا اختیار دیا ہے۔ جبکہ کچھ پی ٹی آئی رہنما یہ دہراتے رہے ہی ںکہ عمران خان کی رہائی کے بغیر کسی سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ مگر آج جب فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری سے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی سے ممکنہ مذاکرات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے واضح کیا ہے کہ اپنی ہی فوج پر حملہ آور انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔ ایسے انتشاری ٹولے کے لیے صرف ایک راستہ ہے کہ وہ قوم کے سامنے معافی مانگے اور وعدہ کرے کہ وہ نفرت کی سیاست چھوڑ کر تعمیری سیاست میں حصہ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے۔ فوج یا ادارے بات چیت کریں، یہ بالکل مناسب نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button