انٹرنیشنل

جنوبی افریقہ میں خوفناک حادثہ، 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک

عمارت کے ملبے میں 50 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں: ریسکیو حکام کا مؤقف

جنوبی افریقہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کی وجہ سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ جارج شہر میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں جبکہ ملبے سے 26 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جب کہ 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے میں 50 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریسکیو عمل میں 100 ریسکیو ورکرز کے ساتھ ساتھ سونگھنے والے ماہر کتوں کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے جب کہ ملبہ ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button