سوشل ایشوز

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے شہریوں کو ہارٹ اٹیک کروانے کی ٹھان لی

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ شہریوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے شہریوں کو ہارٹ اٹیک کروانے کی ٹھان لی’ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ روپے وصول کرنیکی درخواست کی ہے جو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے جب کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ اس حوالے سے نیپرا مزید سماعت17 مئی کو کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button