پاکستان

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو بارش کی نوید سنا دی

خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں اوربارش جبکہ 10 سے11 مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے

لاہور(کھوج نیوز) محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو بارش کی نوید سنا دی ‘ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے11 مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button