شوبز

اداکارہ صبا فیصل نے شریف خاندان کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

lلاہور(کھوج نیوز شوبز ڈیسک) اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شریف خاندان کے کپڑے بنانے کا کام کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ملا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا فیصل نے بتایا ہے کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ان کی کپڑوں کی فیکٹری تھی جس میں وہ مریم نواز اور کلثوم نواز کے لیے کپڑے بناتی تھیں لیکن کراچی منتقل ہونے سے قبل وہ فیکٹری بند کرنا پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے مریم نواز اور کلثوم آپا دونوں کیلئے کپڑے بنائے ہیں ان کو میرے کپڑے خصوصاً میری کلر اسکیم بے حد پسند آتی تھی، میرے کپڑوں پر ہاتھ کی کڑھائی ہوتی تھی جو کہ انہیں بہت پسند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button