پاکستان

خواجہ سعد رفیق کو جنرل سیکرٹری کیوں اور کس کے کہنے پر بنایا جا رہا ہے؟ سچائی سامنے آگئی

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پارٹی رہنماء خواجہ سعد رفیق کو جنرل سیکرٹری بنانے کے خواہاں ہیں

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا جنرل سیکرٹری کیوں اور کس کے کہنے پر بنایا جا رہا ہے اس حوالے سے سچائی سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پارٹی رہنماء خواجہ سعد رفیق کو جنرل سیکرٹری بنانے کے خواہاں ہیں کیونکہ پارٹی کے لئے خواجہ سعد رفیق نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق ہونے والے الیکشن میں شکست کے بعد کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے کے لئے رضا مند نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کا سیاسی مستقبل دائو پر لگ چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قائد ن لیگ میاں نوازشریف خواجہ سعد رفیق کو جنرل سیکرٹری اس لیے بنانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ خواجہ سعد رفیق پارٹی کو چلانے میں اپنے فرائض بہتر طریقے سے سر انجام دے سکتے ہیں اور ان کی خدمات سے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button