پاکستان
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کا فائلوں پر دستخط کرنے سے معذرت
جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ میں ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرلی

اسلام آباد (کھوج نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر موسٹ جسٹس، جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرتے ہوئے ، انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔جسٹس منصور علی کو اس عہدے پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی مقرر کیا تھا۔