پاکستان

سپریم کورٹ میں ز یرالتواء کیسز کی تعداد کتنی رہ گئی ہے؟

ایک سال میں24 ہزار303 مقدمات کا فیصلے جبکہ 22 ہزار18 نئے کیسز دائر ہوئے: ترجمان سپریم کورٹ

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر’ آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا کیسز میں کمی، ایک سال میں 24 ہزار303 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا ،ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق 2 فروری 2022 سے 25 فروری 2023 کے دوران کل 24,303 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اسی مدت کے دوران 22,018 نئے کیسز دائر ہوئے۔

ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں 2,285 مقدمات کی کمی ہوئی،زیر التواء مقدمات کی تعداد 54,735 سے 52,450 رہ گئی،فروری 2023 کو ختم ہونے والی سالانہ مدت میں کل 16,961 کیسز نمٹائے گئے،مقدمات میں کمی کیوجہ ججز کی غیر معمولی محنت، کیس مینجمنٹ سسٹم اور کیس لوڈ کے مطابق بنچوں کی تشکیل ہے۔

انتخابات ازخود نوٹس کیس’ فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button