سوشل ایشوز
کراچی میں کتنی مویشی منڈیاں لگیں گی؟ نوٹیفکیشن جاری

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد یعنی کراچی میں عیدالاضحی 2026ء کے موقع پر کتنی مویشی منڈیاں لگیں گی اور یہ کہاں کہاں لگیں گی؟ اس حوالے سے کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اتوار بازار نارتھ کراچی، کے ایم سی گرانڈ، سفاری پارک اور گلستان جوہر بلاک 5 اور 6 میں مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں خالی پلاٹ پر مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔



