ٹیکنالوجی

190 ملین پائونڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) 190 ملین پائونڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کرتے ہوئے مرکزی اپیلوں کی سماعت کے لیے 7 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیلیں مقرر ہو گئیں تو سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب بشری بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی اور فیملی ملاقات متعلق درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 2 روز میں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل وجوہات کے ساتھ آرڈر پاس کریں گے، عدالت نے 6 مئی کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کرلیا ہے۔

دوران سماعت بشری بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست گزار کی جانب سے اڈیالہ جیل حکام کو جمع کرائی گئی درخواست کی کاپی بھی پیش کی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے کورئیر کے ذریعے اور خود جاکر بھی جیل میں درخواست دے دی ہے، جس پر عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے پہلے ان کی درخواست کا فیصلہ کریں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاک کہ 16 اور 17 اپریل کی درمیانی رات بشری بی بی کی سرجری ہوئی، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے سب سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے، ہم آپ کی درخواست اسی لئے جیل حکام کو بھیج رہے ہیں تاکہ وہ فیصلہ کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button