پاکستان

پاکستان بزنس فورم کا حیران کن مطالبہ، وزارت خزانہ کا کرارا جواب

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان بزنس فورم نے وزارت خزانہ کو رواں سال جاری ہونے والے بجٹ کیلئے تجاویز بھجوائی ہیں جس میں بڑا مطالبہ کیا گیا جس کو وزارت خزانہ نے مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب کا کہنا ہے کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، بجٹ میں سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے، سپرٹیکس عارضی طور پر لگایا گیا تھا لیکن اسے مستقل حصہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروبار کرنے کی لاگت کم کرنے کے لیے بجٹ میں خصوصی اقدامات کیے جائیں، کارپوریٹ ٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے تاکہ بزنس کمیونٹی کو ریلیف مل سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کے لیے مقامی کاٹن سیڈ اور آئل کیک پر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، کچھ سال سے سیلز ٹیکس لگنے سے مقامی کپاس کی پیداوار 40سال کی کم سطح پر آگئی۔ صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے تاجروں پر ماہانہ 10 ہزار روپے فکس ٹیکس مقرر کیا جائے، فکس ٹیکس دینے کے بعد تاجر سے پھر کوئی سوال نہ پوچھا جائے، فکس ٹیکس کو بجلی بل میں شامل کیا جائے تاکہ حکومت اور تاجروں دونوں کو آسانی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button