شوبز

علی ظفر کا 50لاکھ ہرجانے کی رقم دینے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے میشا شفیع کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر کو 50لاکھ روپے ہرجانے کی رقم دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے 50 لاکھ ہرجانے کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ہرجانے کی رقم علی ظفر کو دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ہرجانے کی آدھی نقد رقم میشا شفیع کو عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کی۔ عدالت کی جانب سے ہرجانے کی باقی آدھی رقم کی شورٹی عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے میشا شفیع کی اپیل پرعلی ظفر کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button