انٹرنیشنل

ایرانی فوج کے زیر کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج کے زیر کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا گیا ہے یہ کس نے اور کیوں کیا؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے میں آبنائے ہرمزکے جنوب میں ایرانی کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے درمیان ایک خط واضح کیا گیا۔ اس سے قبل ایرانی فوج نے تمام تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لئے ایرانی فوج سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز کے قریب نہ آنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ ایرانی خاتم الانبیاسینٹرل ہیڈکوارٹرز کے سینئرکمانڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمزکو مکمل طورپر سنبھالے ہوئے ہیں، امریکی بحریہ آبنائے ہرمزکے قریب بھی نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کا سختی سے جواب دیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button