پاکستان

دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی، بھارت سے جواب طلب

اسلام آباد(کھوج نیوز) دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی آنے پر پاکستان نے بھارت سے جواب طلب کرلیا ہے کیونکہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت آبی وسائل نے بتایا ہے کہ مرالہ کے مقام پرچناب میں پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔ وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اس معاملے پر بھارتی ہم منصب سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button