اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا فیصلے ہوئے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

پشاور(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا فیصلے ہوئے؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ، اس اجلاس کی صدارت فیصل کریم کنڈی نے کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور اور اعلی سول و عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئیکار لائے جائیں گے، پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد بڑھانے کیلئے جدید آلات، اسلحہ اور ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا عزم کیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنیکا فیصلہ کیا گیا۔



