پاکستان
پاکستان دشمنوں کے عزائم ناکام ،سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی(کھوج نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر(انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (کے مطابق آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثرطریقے سے نشانہ بنایا۔
آپریشن 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب کیا گیا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔