پاکستان

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کس نامور سیاستدان کا مہرہ ہیں؟ پتا چل گیا

کے پی کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آلہ کار نکلے، عمران خان سر پکڑ بیٹھ گئے

لاہور(کھوج نیوز رپورٹ ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کس نامور سیاستدان کا مہرہ ہیں؟ پتا چل گیا ، عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق کے پی کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آلہ کار نکلے۔

بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے اعظم خان کا نام تجویز کیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے بھی اتفاق کر لیا تھا لیکن ذرائع کا کہنا تھا کہ اعظم خان عام انتخابات میں مولانا فضل الرحمن کی جماعت کے لئے عثمان بزدار ثابت ہوں گے کیونکہ خیبرپختونخوا کا نظم و نسق مولانا کے سمدھی گورنر غلام علی چلا رہے ہیں جبکہ اعظم خان علامتی طور پر نگران وزیراعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہیں۔

مریم نواز کو ٹف ٹائم دینے کیلئے بشریٰ بی بی کی بھی سیاست میں انٹری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button