نگرنگرسے
گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، لاکھوں روپے ہڑپ کرنیوالا انسانی سمگلر گرفتار
گرفتار انسانی اسمگلر نے سادہ لوح میاں بیوی کو برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 93 لاکھ روپے بٹورے اور پھر روپوش ہو گیا: ایف آئی اے

گوجرانوالہ (نمائندہ کھوج نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والے انسانی سمگلر کے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار انسانی اسمگلر نے سادہ لوح میاں بیوی کو برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 93 لاکھ روپے بٹورے اور پھر روپوش ہو گیا۔ ایجنٹ کے رو پوش ہونے پر متاثرہ فیملی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی۔ ملزم کی ایمن آباد میں موجودگی کی اطلاع پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپا مارا اور ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



