شوبز

مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کیساتھ افسوسناک واقعہ، کیک کاٹتے دھماکہ، صارفین کیلئے بری خبر

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ تقریب میں کیک کاٹتے ہوئے دھماکہ ہوگیا، جس سے دوست کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ان کی سالگرہ تقریب میں کیک کاٹتے ہوئے دھماکہ ہوا جس کے بعد صارفین کے لئے بری خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں ایک ناخوشگوار واقعہ ہوگیا جہاں سالگرہ کی تقریب میں عین کیک کاٹتے وقت دھماکہ ہوا، اس کے نتیجے میں رجب بٹ کے چند دوست معمولی زخمی بھی ہوئے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر اپنی نئی نویلی دلہن، فیملی اور دوستوں کے ہمراہ سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں کہ اس دوران کیک کاٹتے ہوئے اچانک دھماکا ہوگیا، واقعے کے وقت رجب بٹ ٹک ٹاک پر لائیو تھے جس کی وجہ سے ان کے تمام مداحوں نے بھی یہ واقعہ براہ راست دیکھا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ کمرے میں موجود گیس کے غباروں کے باعث اس وقت ہوا جب رجب کے ایک دوست نے آگ کا لائٹر جلایا تو آگ تیزی سے بھڑکی اور دھماکہ ہوگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button