پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیلئے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان کا اعلان کیا یہ قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029ء تک محیط ہو گا: وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیرعظم شہبازشریف نے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کے لئے بڑا اعلان کر دیا جو کہ ملکی ترقی کے لئے بہت بڑا منصوبہ ہے جس کے تحت ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا اور یہ قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029ء تک محیط ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029ء تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھائے گی اور پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ اڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035ء تک 1000 ارب ڈالرز معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات کو اس پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button