ٹیکنالوجی

کیا اب سولر پینل رات میں بھی بجلی پیدا کر سکیں گے؟حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اب ایسے سولر پینلز تیار کیے گئے ہیں جو رات میں بھی بجلی بنا سکتے ہیں

امریکہ(مانیٹر نگ ڈیسک)عام طور پر سولر پینلز دن میں سورج کی روشنی سے بجلی بناتے ہیں مگر اب ان سے رات کو بھی توانائی کا حصول ممکن ہے ۔سائنسدانوں کی کو ششوں سے ایسے سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔ امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ایسے سولر پینل کو تیار کیا ہے جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتا ہے۔اس مقصد کے لیے انہوں نے ریڈی ایٹیو کولنگ کو استعمال کیا ہے۔ ریڈی ایٹیو کولنگ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں حرارت کو منعکس یا خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔

خاص طور پر رات کو قدرتی ریڈی ایٹیو کولنگ کا عمل زیادہ متحرک ہوتا ہے جس دوران زمین کی جانب سے انفراریڈ انرجی کو خلا کی جانب خارج کیا جاتا ہے، جس دوران کسی شے اور اس کے اردگرد کی فضا کا درجہ حرارت مختلف ہوتا ہے، جسے بجلی پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے تھرمو الیکٹرک جنریٹرز کو عام کمرشل سولر پینلز سے منسلک کرکے زمین کی جانب سے خارج کی جانے والی حرارت سے کچھ مقدار میں بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے پینلز میں بھی تبدیلیاں کی تھیں تاکہ رات کو فی اسکوائر میٹر 50 ملی واٹس بجلی کا حصول ممکن ہوسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button