پاکستان
خرم دستگیر نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا مگر کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
پچھلے ایک سال سے پارٹی قائد میاں نوازشریف سے ملنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن مجھے ان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے: خرم دستگیر نے اعتراضات کے انبار لگا دیئے

لاہور(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا ہے مگر کیوں؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد قومی سیاست میں ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رہنماء خرم دستگیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ان کا مؤقف پچھلے ایک سال سے پارٹی قائد میاں نوازشریف سے ملنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن مجھے ان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے ‘ نواز شریف سے انکی آخری ملاقات گزشتہ سال دسمبر میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے موقعے پر ہوئی تھی جسے تقریبا ایک سال ہوچکا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اس لیے میں نے اب پارٹی کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا اب میرا مسلم لیگ ن کی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔