پاکستان
عمران خان کی اہلیہ نے این آراو مانگ لیا
بشری بی بی کی پشاور میں مقتدر حلقوں سے ملاقات ، یہ ملاقات عمران خان کی اجازت سے ہو رہی ہے،ذرائع

پشاور ( کھوج نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشر ی بی بی عمران خان کے لیے این آر او مانگ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے گز شتہ روز پشاور میں مقتدر حلقوں سے خفیہ ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق یہ مذاکرات عمران خان کے کہنے پر بشر ی بی بی کر رہی ہیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان یہ مذاکرات عوام کو دکھانے کے لیے ہو رہے ہیں، ان کا کہنا تھا یہ اصل مذاکرات عمران خان کے ساتھ ہی ہو رہے ہیں ۔پس پردہ حقا ئق کچھ اور ہیں ، عوام کو کچھ اور دیکھنے کو مل رہا ہے۔