قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بڑا حکم
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا،سیاسی اثر کو خاطر میں لائے بغیر سرکاری زمینیں واپسی کرانے کی ہدایت

لاہور(کھوج نیوز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پرقبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو کسی بھی دبا ؤاور سیاسی اثر کو خاطر میں لائے بغیر سرکاری زمینیں واپسی کرانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ جنگلات نے پولیس کے ہمراہ تحصیل خانپور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 90 ایکڑ اراضی واگزار کرالی۔ قبضہ مافیا نے محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کیا اور نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔قبضہ مافیا نے سرکاری گاڑی جلانے کی بھی کوشش کی با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قبضہ مافیا سے سرکاری زمینیں واگزار کرانے پر محکمہ جنگلات اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ سرکاری زمینوں کا تحفظ حکومت کا فرض ہے،محکمہ جنگلات کی تمام زمین واپس لیں گے،عوام کے تعاون سے آپریشن کامیاب ہوگا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا ملے گی۔