کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیاگیا

ٹیم کی قیادت شان مسعود جبکہ بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمداور محمد ہریرہ شامل ہیں

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے دورہ پر آئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ، ٹیم میں کون کون سے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا؟ نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب انجری کے سبب شامل نہیں ہیں جب کہ میر حمزہ، محمدعباس اور عامر جمال ڈراپ کییگئے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔ محمد ہریرہ کل کے میچ میں ڈیبیو کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button