ٹیکنالوجی
ٹک ٹاک کے بعد بلیو سکائی میں بھی ویڈیوز فیڈ کا اضافہ، صارفین حیران
بلیو اسکائی کی جانب سے ویڈیو مواد کے لیے خصوصی ٹیب اور فیڈ کو متعارف کرایا گیا تاکہ صارفین آسانی سے ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل ویڈیوز کو تلاش کرسکیں

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ایپ ٹک ٹاک امریکہ میں واپسی تو ہوگئی ہے لیکن ٹک ٹاک کے بعد بلیو سکائی میں بھی ویڈیوز فیڈ کا اضافہ کر دیا گیا جس پر صارفین حیران ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بلیو اسکائی کی جانب سے ویڈیو مواد کے لیے خصوصی ٹیب اور فیڈ کو متعارف کرایا گیا تاکہ صارفین آسانی سے ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل ویڈیوز کو تلاش کرسکیں۔ انسٹا گرام کی جانب سے بھی ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کے مقابلے میں ایڈیٹس نامی ایپ متعارف کرائی گئی۔ بلیو اسکائی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ہم بھی ویڈیو مواد پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کاسٹیوم فیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے ، جس میں آپ اوپر نیچے ویڈیوز کو اسکرول کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ دیگر فیڈز کی طرح آپ نئی ویڈیو فیڈ کو بھی پن کرسکتے ہیں۔