پاکستان

صوبائی وزیرصحت کی زیر صدرات اہم اجلاس

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت نواز شریف کینسر اینڈ ریسرچ کا اہم اجلاس ،پراجیکٹ کو جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (کھوج نیوز)لاہور میں صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایڈوائزری کمیٹی برائے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اوروائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز اور متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے بریفننگ بھی دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے اجلاس کے دوران اس پراجیکٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف تجاویز اور آرء ا پر سیر حاصل گفتگو کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔ان نے کہا کہ انشا اللہ اس کینسر ہسپتال میں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button