سوشل ایشوز
ایل ڈی اے کی کارروائی بڑے بڑے پلازے اور عمارتیں سیل
ایل ڈی اے نے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن میں 83املاک سربمہرکیں، ایل ڈی اے کی ٹیموں نے سبزہ زار، فیصل ٹاؤن،شادمان، گلشن راوی اور کینال روڈ کے اطراف میں کارروائیاں کیں

لاہور(کھوج نیوز )ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ۔ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے نے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن میں 83املاک سربمہرکر دیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی ٹیموں نے سبزہ زار، فیصل ٹاؤن،شادمان، گلشن راوی اور کینال روڈ کے اطراف میں کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے سبزہ زار میں 39،فیصل ٹاؤن میں 14املاک کو سیل کیا ہے جبکہ شادمان، گلشن راوی، کینال روڈ کے اطراف میں 30سے زائد املاک سربمہرکی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،معروف سٹور ، فو ڈ پوائنٹ،ریستوران، کلینک، دکانیں، دفاتر ودیگر عمارتیں شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے لیکن ان نو ٹسز پر کوئی جواب نہیںدیا گیا تھا۔