ٹیکنالوجی

اگر آپ کا پاسورڈ ان الفاظ پر مشتمل ہے تو آج ہی اس کو تبدیل کریں ،ماہرین نے خبردار کر دیا

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں لفظpassword کے طور پراستعمال ہونے والا سب سے عام پاسورڈ ہے،جبکہ اس کے علاوہ qwerty123 ، qwerty1 اور 123456

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کی جانب سے جاری ہونے والے نئے ڈیٹا میں ایسے کمزور اور عام استعمال پاسورڈز کا انکشاف کیا گیا ہے جن کو باآسانی ہیک کیا جا سکتا ہے۔فوربز کے مطابق ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں لفظpassword کے طور پراستعمال ہونے والا سب سے عام پاسورڈ ہے۔محققین کے مطابق امریکا میں password تیسرا سب سے عام جبکہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں یہ پاسورڈ سرِ فہرست پایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پاسورڈ کے بعد سب سے عام پاسورڈ qwerty123 ، qwerty1 اور 123456 پائے گئے۔ جبکہ یہ پاسورڈ آسانی کے ساتھ یاد رکھنے کی وجہ سے زیادہ عام پایا گیا۔تحقیق کے لیے ماہرین نے نورڈ پاس تحقیق کے نتائج اور ڈیٹا کا استعمال کیا اور ہیکنگ کرتے وقت مخصوص پاسورڈ کے استعمال کا جائزہ کیا۔محققین نے بتایا کہ دنیا بھر میں 50 فی صد کے قریب پاسورڈ حروف اور ہندسوں کے سادہ طرز پر مشتمل ہوتے ہیں۔دنیا بھر میں 200 کمزور پاسورڈ کی فہرست کے مطابق 123456 30 لاکھ سے زائد بار استعمال یا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button