سوشل ایشوز

محکمہ اوقاف کا اجلاس،اوقاف اراضی کی مکمل تفصیلات پیش

محکمہ اوقاف کے اجلاس میں اوقاف اراضی کی مکمل تفصیل، اسکی موجودہ کیفیت، مختلف کیٹگریز،نیلام اور ٹھیکہ جات کے متعلقہ قواعد کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں

لاہور (کھوج نیوز)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت لینڈ پروفائلنگ آف اوقاف کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی وقف لینڈ اور اوقاف پراپرٹیزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں اوقاف اراضی کی مکمل تفصیل، اسکی موجودہ کیفیت، مختلف کیٹگریز،نیلام اور ٹھیکہ جات کے متعلقہ قواعد کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں۔بریفنگ میں اوقاف کمرشل پالیسی، وقف اراضی پر ناجائز قبضے، سابقہ بقایاجات سمیت مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button