سام سنگ کی ایس سیریز پرپی ٹی اے رجسٹریشن کے لیے کتنا ٹیکس دینا پڑے گا ؟حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں
پاکستان میں ان پریمیم اسمارٹ فونز کو مقامی سم کارڈز پر چلانے کے لیے پی ٹی اے رجسٹر کروانا ضروری ہے ،جن کی تفصیلات مند رجہ ذیل ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز)سام سنگ کی ایک ساتھ لانچ کی جانے والی چار مو بائل سیریز ، گلیکسی S25 سیریز، جس میں S25، S25 Slim، اور S25 Ultra شامل ہیں، کی پری بکنگ جلد شروع ہونے والی ہے۔ پاکستان میں ان پریمیم اسمارٹ فونز کو مقامی سم کارڈز پر چلانے کے لیے پی ٹی اے رجسٹر کروانا ضروری ہے ۔
پاکستان میں سام سنگ گلیکسی S25 سیریز پر ٹیکس : سام سنگ گلیکسی S25: پاسپورٹ پر: 99,499 روپے شناختی کارڈ پر: 120,899 روپے
سام سنگ گلیکسی S25 پلس : پاسپورٹ پر: 96,999 روپے شناختی کارڈ پر: 118,500 روپے
سام سنگ گلیکسی S25 الٹرا: پاسپورٹ پر: 159,500 روپے شناختی کارڈ پر: 188,450 روپے
رجسٹریشن کی آخری تاریخیں: پاسپورٹ پر: فون کی آمد کے 30 دن کے اندر رجسٹریشن کروائیںجبکہ شناختی کارڈ پر: فون کی آمد کے 60 دن کے اندر رجسٹریشن کروانا لازمی ہے ۔ان دنوں کے بعد یہ موبا ئل فونز مقامی سمز پر نہیں چلیں گے۔