سونم کپور نے فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی ؟وجہ سامنے آگئی
میں شادی شدہ ہوں اور میرا ایک بچہ ہے، میری پوری زندگی بدل گئی ہے:اداکارہ سونم کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جن نے بہت تھوڑا عرصہ بالی وڈ میں کام کیا ہے ان ہی میں ایک نام بالی وڈ سٹار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کا بھی ہے ۔اس حوالے سے حال ہی میں سونم کپور اور جیکلین فرنانڈیز کو ممبئی میں بزنس آف فیشن ایونٹ میں ساتھ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ دونوں بہت اچھی دوستیں بھی ہیں۔دونوں کی اس ایونٹ کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دونوں گفتگو کر رہی ہیں۔ویڈیو میں جیکلین فرنانڈیز کو سونم کپور سے یہ پوچھتے ہوئے سنا گیا کہ وہ بالی وڈ میں غیر فعال کیوں ہیں اور ان سے رابطہ کیوں منقطع کر رکھا ہے؟جواب میں سونم کپور بتاتی ہیں کہ اب میں شادی شدہ ہوں اور میرا ایک بچہ ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میری پوری زندگی بدل گئی ہے ۔سونم کپور نے 8 مئی 2018 کو اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجا سے شادی کی جبکہ 2 سال بعد جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام وایو ہے۔