سوشل ایشوز

محکمہ تعلیم پنجاب کا اسکول ٹیچرز انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ ،کتنے افراد کتنی مدت کے لئے بھرتی کیے جائیں گئے

محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکول ٹیچرز انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کل بارہ ہزار افراد کو چار ماہ کے لیے بھرتی کیا جائے گا

لاہور (کھوج نیوز)محکمہ تعلیم پنجاب کا اسکول ٹیچرز کے لیے انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔آن لائن رجسٹریشن کے لیے ہزاروں امیدوار پورٹل پر اپلائی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سکول ٹیچرز انٹرنز کے لیے بنا پورٹل کریش کرگیا ۔جس کی وجہ سے اپلائی کرنے والے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 99 ہزار سے زائد امیدوار پانچ روز کے دوران پورٹل پر رجسٹرڈ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پورٹل کریش کر گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسکول ٹیچر انٹرنز کے لیے 12 ہزار افراد بھرتی ہوں گے۔ ان تمام اسکول ٹیچرز انٹرنز چار ماہ کے لیے بھرتی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائمری اسکول ٹیچر کو 38 ہزارروپے جبکہ ، مڈل کو 40 ہزار معاوضہ دیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ پورٹل کریش کرنے کی وجہ سے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں تو سیع کی گئی ہے ، اسکول ٹیچرز انٹرنز کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 30جنوری کر دی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button