انٹرنیشنل

بھارت میں افسوسناک واقعہ، مذہبی رسومات کے دوران 7افراد ہلاک ، متعدد زخمی

انتظامیہ کی جانب سے اسٹیج کو لکڑی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا لیکن مذہبی رسومات کے دوران اسٹیج گرگیا جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع باغپت میں رسومات کے دوران پیش آیا جس میں 7افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں پیش آیا جہاں ایک اسکول میں مذہبی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔انتظامیہ کی جانب سے اسٹیج کو لکڑی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا لیکن مذہبی رسومات کے دوران اسٹیج گرگیا جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹیج گرنے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد دم توڑ گئے جب کہ دیگر 20 افراد کو طبی امداد دے کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ضلع باغپت میں اس تقریب کا اہتمام گزشتہ 25 سے 30 سالوں سے ہورہا ہے اور یہ واقعہ پہلی مرتبہ پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button