شوبز

ایشوریہ کی انو کھی شرط سے سلمان نے کیا فلم کرنے سے انکار،ایسی کیا شرط تھی کے فلم میں کسی اور کو کاسٹ کرنا پڑا؟

سال2018میں ریلیز ہونے والی فلم میں سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی پسندایشوریہ رائے اور سلمان خان تھے،لیکن ایشوریہ نے سلمان خان کو منفی کردار اداکرنے کا بولا تھا

ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان اور ایشوریہ رائے نے ایک ساتھ زیادہ فلمیں نہیں کیں لیکن ہم دل دے چکے صنم میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیاتھا۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان اور ایشوریہ 2018میں بھی ایک ساتھ کام کرنے جار ہے تھے ۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں رنویر سنگھ، دپیکا پدوکون اور شاہد کپور مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر کمائی کے معاملے میں تاریخ رقم کی تھی۔ لیکن اس فلم میں شاہد اور دیپیکا کے کرداروں کے لیے سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی پسندایشوریہ رائے اور سلمان خان تھے۔ لیکن ایشوریہ کی ایک شرط کی وجہ سے سلمان خان نے پدماوت میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی ابتداء میں اس فلم کے لیے سلمان خان اور ایشوریہ رائے کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن اس وقت دونوں اسٹارز کے درمیان بات چیت بند ہوگئی تھی۔ سلمان خان نے فلم میں کام کرنے کی رضامندی دے دی تھی لیکن ایشوریہ رائے کی وجہ سے معاملہ پھنس گیا۔ انہوں نے شرط رکھی کہ وہ فلم میں اسی وقت کام کریں گی جب سلمان خان علاؤالدین خلجی کا منفی کردار ادا کریں گے، تاکہ ان کے ساتھ کوئی سین نہ ہو۔ سلمان خان نے ایشوریہ رائے کی یہ شرط ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button