شوبز

سلمان خان نے جب پہلی کال کی تو شہناز گل نے کیا جواب دیا؟ بڑا انکشاف

سلمان خان کی جانب سے پہلی کال موصول ہونے پر ان کا نمبر بلاک کر دیا تھا، ایپ سے سلمان خان کے نمبر کی تصدیق کے بعد ان کو ان بلاک کر کے خود کال کی، شہناز گل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بھارتی اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی جانب سے پہلی کال موصول ہونے پر ان کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔بالی ووڈ اداکارہ شہاز گل نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے فلم کسی کا بھائی، کسی کی جان کی آفر کیلئے موصول ہونیوالی پہلی کال کے بعد شہناز گل نے سلو بھائی کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا جب مجھے پہلی بار سلمان خان کی کال آئی تو میں امرتسر گوردوارے میں موجود تھی، میری عادت ہے کہ میں نامعلوم نمبر سے آنے والی کالز بلاک کر دیتی ہوں۔شہناز گِل نے بتایا کہ اس بار بھی میں نے ایسا ہی کیا اور سلمان خان کا نمبر بلاک کر دیا تھا، کچھ دیر بعد مجھے موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا کہ کال اٹھائیں، سلمان خان مجھ سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بھی یقین نہیں آیا کہ سلمان خان کی کال آ رہی ہے، میں نے سلمان خان کے نمبر کی تصدیق کیلئے اسے پہلے ایک ایپ پر ڈائل کیا اور تصدیق کی کہ کیا واقعی یہ سلمان خان کا ہی نمبر ہے۔شہناز گل نے بتایا کہ سلمان خان کے نمبر کی تصدیق کے بعد میں نے پھر اس نمبر کو ان بلاک کیا اور خود سے سلمان خان کو کال کی۔

عید پر 5 چھٹیاں، نبیل قریشی آپے سے باہر، سوشل میڈیا پر بڑا بیان داغ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button