ٹیکنالوجی
لاکھوں طلباء کو مفت ٹیکنا لوجی کی ٹریننگ کون دے رہا ہے ؟
پنجاب میں 50ہزار سرکاری اساتذہ کو گوگل ایجوکیشن ٹریننگ دی جائے گی ،دولاکھ طلبا کو کوڈنگ،گوگل اے آئی کی ٹریننگ دی جائیگی

لاہور(کھوج نیوز)وزیرتعلیم پنجاب،سیکریٹری ہائیرایجوکیشن کی لندن میں گوگل کے عہدیداروںسے ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی کلاس رومزمیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولزلانیکافیصلہ کیا گیا ہے،50 ہزار سرکاری اساتذہ کو گوگل ایجوکیشن ٹریننگ دی جائے گی۔دولاکھ طلبا کو کوڈنگ،گوگل اے آئی کی ٹریننگ دی جائیگی،پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اسمارٹ لیبزبنائی جائیں گی،پنجاب کے اسکولز کو گوگل کلاوڈ پلیٹ فارم فراہم کیے جائیں گے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ گوگل کے تحت پنجاب میں 25 ہزار کورس لانچ کیے جائیں گے، پنجاب میں گوگل کا وسیع و عریض مرکز بنے گا۔