صحت

ناشتہ کرنا دل کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

صحت مند ناشتا کرنا دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، جو شخص ناشتے میں مناسب مقدار میں کیلوریز کھاتا ہے اور اعلی معیار کا ناشتا کرتا ہے، اسے قلبی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ناشتہ کرنے سے انسان سارا دن خود کو چست محسوس کرتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند ناشتا کرنا دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ جو شخص ناشتے میں مناسب مقدار میں کیلوریز کھاتا ہے اور اعلی معیار کا ناشتا کرتا ہے، اسے قلبی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ناشتے میں غذائیت سے بھرپور خوراک کا کنٹرول مقدار میں کھانا بہت ضروری ہے۔ صحت کے اعتبار سے اعلی معیار کا ناشتا بہتر قلبی صحت سے وابستہ ہے۔ ناشتے میں کیا لوازمات ہیں، یہ اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ خود ناشتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button