سوشل ایشوز

آئی جی پنجاب کا اعلان، پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی موجیں ہی موجیں

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس آئی امان اللہ، مرحوم کانسٹیبل شبیر حسین کی بیوہ، سب انسپکٹر محمد اعظم ، کانسٹیبل نذر حیات اور ڈی ایس پی (ر) رانا نوید ممتاز کی درخواستوں پر احکامات جاری کیے

لاہور(کھوج نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی ) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی موجیں ہی موجیں لگ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے گذشتہ روز پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی امان اللہ کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ مرحوم کانسٹیبل شبیر حسین کی بیوہ کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسی طرح سب انسپکٹر محمد اعظم کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت جبکہ کانسٹیبل نذر حیات کی درخواست پر ڈی پی او چنیوٹ کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی ریٹائرڈ رانا نوید ممتاز کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button