انٹرنیشنل

امریکہ میں ایک اور طیارے کو خوفناک حادثہ

امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تبادہ ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد گھروں میں آگ لگ گئی

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تبادہ ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ طیارہ میڈیکل ٹرانسپورٹ جیٹ تھا جس میں ایک مریض، اس کی ماں اور چار دیگر افراد سوار تھے۔جہاز میں سوار تمام چھ افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا۔ جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے ترجمان کے مطابق مریض بچے کو فلاڈیلفیا میں علاج کے بعد اسے گھر منتقل کیا جا رہا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔فوری طور پر یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آیا جائے حادثہ پر کسی کی ہلاکت ہوئی ہے یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button