سوشل ایشوز

آئی جی پنجاب کی پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، ملازمین کے لیے بڑا ریلیف

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات بھی جاری کیے

لاہور(کھوج نیوز)ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات بھی جاری کیے۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل باغ علی کی درخواست پر اے آئی جی کمپلینٹس کو ریلیف کا حکم دیا،کانسٹیبل محمد شہباز کی درخواست پر اے آئی جی کمپلینٹس کو ریلیف کا حکم دیا گیا۔ ریٹائرڈ مرحوم ہیڈ کانسٹیبل سید ذبیر علی کی بیٹی کی فیملی پنشن کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button