پاکستان

صدر آصف علی زرداری چین کے دورہ پر روانہ کون کون ان کے ہمراہ؟

صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے چین روانہ،نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین کیلئے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے روانہ ہوگئے ہیں ، نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر زرداری بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی چیانگ اور دیگر اعلی چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون، انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) سمیت دیگر مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر، صدر آصف علی زرداری چین کے شہر ہربن میں منعقد ہونے والے نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button